تازہ ترین
حنیف عباسی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل

حنیف عباسی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل

لاہور: (12 فروری 2019) ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نیا بنچ  تشکیل دے دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی جانب سے ایفیڈرین کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر سماعت کرنے والا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔ بنچ کے سربراہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے ملتان بنچ میں جانے کے باعث بنچ تحلیل ٹوٹا، جس کے بعد چیف جسٹس نے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ حنیف عباسی کی اپیل سمیت منشیات سے متعلق کیسز کی  سماعت کرے گا۔ تحلیل ہونے والے بنچ نے حنیف عباسی سزا معطلی کیس میں پراسیکیوشن سے حماس اور اے بی فارما کی بینک تفصیلات اور ایفیڈرین منتقلی کی رسیدیں طلب کر رکھی تھیں۔

عدالت نے عرفات ٹریڈرز کو تین سو تریسٹھ کلو ایفیڈرین منتقلی سے متعلق جو تفصیلات دی گئیں ان کا موازنہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی راولپنڈی بنچ حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت سے پہلے ہی معذرت کر چکا ہے۔ جبکہ نیا بنچ حنیف عباسی کی سزا معطلی کیس پر سماعت اٹھارہ فروری کو کرے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top