تازہ ترین
حمزہ شہباز نے لندن قیام میں توسیع کے لئے درخواست دائر کردی

حمزہ شہباز نے لندن قیام میں توسیع کے لئے درخواست دائر کردی

لاہور:(11 فروری 2019) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لندن میں قیام میں توسیع کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری نومولود بچی کے دل کا آپریشن ہے اس لیے قیام میں توسیع کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی وہ وطن واپس آجائیں گے۔ حمزہ شہباز نے بیرون ملک قیام میں 15 روز کی توسیع کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمزہ شہباز کے گھر بیرون ملک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جو عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور انہیں ڈاکٹرز نے بچی کا فوراً آپریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم اُن کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور وہ عدالتی حکم کے بعد تین فروری کو لندن پہنچے تھے جب کہ حمزہ شہباز کو 13 فروری تک وہاں رہنے کی اجازت ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top