تازہ ترین
حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

لاہور:(06 ستمبر 2018)مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے کے مطابق حمزہ شہبازشریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردئیے گئے ہیں اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اس حوالے سے تحریری آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔

حمزہ شہباز کی تقرری دستخطوں کی جانچ پڑتال کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی، صوبائی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف کے لئے دی گئی درخواست پر موجود دستخطوں پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراض کیا تھا کہ درخواست پر ایک ہی شخص نے تمام ارکان کے دستخط کئے ہیں۔ بعد ازاں ارکان کو دوبارہ بلا کر دسخطوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے والد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، اور پاکستانی سیاست میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

چار ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ہے،حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کی کیا مجبوریاں ہیں،اچھا ہوتا کہ اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہوتا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

حمزہ شہباز نے الزام عائد کیا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کے دستخطوں کوشک کی نظرسے دیکھا گیا،اسپیکرپنجاب اسمبلی صاحب ہمیں مجبورنہ کریں کہ ہمارارویہ سخت ہو۔

میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ کوانتخابی پارلیمانی کمیشن سے بھاگنے نہیں دینگے،نیازی صاحب نیاپاکستان لوگوں کونظرآرہاہے آج ہم مختلف داستانیں سن رہے ہیں ، عمران نیازی صاحب جومرضی کرلیں ہم چپ نہیں بیٹھیں گے،آپ نے پاکستانی قوم سے وعدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صاف پانی کرپشن اسکینڈل: نیب نے حمزہ شہباز کو دوبارہ طلب کرلیا

ضمنی انتخابات میں مینڈیٹ پر ڈالے گئے ڈاکے کا بدلہ لیں گے، حمزہ شہباز

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top