تازہ ترین
حمزہ شہباز کا سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

حمزہ شہباز کا سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

لاہور: (20 جنوری 2019) اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے بیانات بدل رہی ہے۔ ایسا واقعہ معاشرے پر بدنما داغ ہے۔

لاہور میں لیگی کارکن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے سانحہ ساہیوال پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تو معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے واضح کیا کہ کسی جوڑ توڑ کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی حکومت گرائیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی دب جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سوال کرنے والوں کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملک کی خاطر حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔ حکومت کے ہر اچھے اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top