تازہ ترین
ایف بی آرسمیت دیگر اداروں کو مضبوط بنارہے ہیں، حماد اظہر

ایف بی آرسمیت دیگر اداروں کو مضبوط بنارہے ہیں، حماد اظہر

اسلام آباد: (13 مارچ 2019) وزیرِمملکت برائے محصولات حماد اظہرنے پی ٹی آئی حکومت کے دوسو دن مکمل ہونے پر کہاہے کہ گزشتہ حکومتوں میں معشیت کی ترقی کی رفتار بہت سست تھی۔ جب ہم نے حکومت سنبھالی توخسارہ بہت زیادہ تھا جو تیئس سو ارب روپے تھا۔ ہم ایف بی آرسمیت دیگراداروں کومضبوط بنارہے ہیں۔ ہم انشاءاللہ ملکی خسارے پرقابو پانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے دوسو دن پورے ہونے پر وزیرمملکت برائے محصولات حماد اظہرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کم از کم سچ توبتا دیں کہ ان کے دور میں اسٹیٹ بنک کے ریزرو کہاں کھڑے تھے، اس کے متعلق انہیں بتانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے بلندوبانگ دعوے خاموشی سے برداشت کیے۔

حماداظہرنے کہا کہ ہم ایف بی آر کے ادارے کوبھی مضبوط بنارہے ہیں، ماہ اکتوبر میں امیروں پر بانوے ارب کا ٹیکس لگایا،گیس سیکٹر کا خسارہ پچھلی حکومت نے چھوڑا، ہم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا لیکن عوام پر کم بوجھ ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زرمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیرمملکت برائے محصولات کا مزید کہنا تھا معشیت کی ترقی کی رفتار گزشتہ حکومتوں میں بہت کم تھی۔ انشا اللہ ہم آئندہ آنے والے ملکی خسارے کو کنٹرول کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top