تازہ ترین
حافظ سعیداورساتھیوں کی نظربندی کی درخواست کی سماعت 19اکتوبرتک ملتوی

حافظ سعیداورساتھیوں کی نظربندی کی درخواست کی سماعت 19اکتوبرتک ملتوی

لاہور:(17اکتوبر، 2017) صوبائی نظر ثانی بورڈ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید اوران کے چارساتھیوں کی تین ایم پی اوکے تحت نظر بندی میں توسیع کی درخواست پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس یاور علی کی سربراہی میں صوبائی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ میں ہوا۔حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں قاضی کاشف حسین، عبداللہ عبید، ملک ظفر اقبال اور عبدالرحمن عابدکو انتہائی سخت سیکورٹی میں نظر ثانی بورڈ کے روبروپیش کیا گیا۔


سرکاری وکیل ستار ساہل نے وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر نظر بند رکھا ہے لہذا عدالت انکی نظر بندی میں توسیع کرے۔

حافظ سعید کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر امریکی دباؤپر ان کے موکل کو نظر بند کر رکھا ہے۔جس پرنظر ثانی بورڈ نے وفاقی حکومت کو حافظ سعید اوران کے ساتھیوں کےخلاف ریکارڈبورڈ کےروبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے:

امریکا میں خطاب:حافظ سعید نے وزیرخارجہ کوہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

پنجاب حکومت حافظ سعید کو ایم پی او کے تحت نظربند رکھنے کی درخواست سے دستبردار

 

Comments are closed.

Scroll To Top