تازہ ترین
کراچی: گلشن معمار کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی

کراچی: گلشن معمار کی فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی

کراچی: (11 جنوری 2018) گلشن معمار میں واقع کیمیکل فیکٹری لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔ آگ سے بھاری مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، بھڑکنے والی آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گلشن معمار کے علاقے احسن آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع پلاٹ پر واقع کیمیکل فیکٹری میں شام پونے پانچ بجے کے قریب اچانک آ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپٹ میں لے لیا آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ دو گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید چھ گاڑیاں اور دو واٹر باؤزر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی۔

فیکٹری میں موجود کیمیکل کے ڈرم وقفے وقفے سے پھٹنے سے دھماکے بھی دور تک سنائی دیے گئے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا ،تیز ہوا اور کیمیکل کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور پوری فیکٹری کو اپنی لپٹ میں لے لیا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا جبکہ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور فیکٹری کی چھت بھی گرگئی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیاہے جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: 5 منزلہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی

لاہور: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top