تازہ ترین
گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ: (14 ستمبر 2018) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد اور نفرت انگیز پمفلٹس برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ کے علاقے مرالی والہ میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ اظہار خان نامی دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ سیل کردیے

گجرات: طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، ایک طالب علم جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top