تازہ ترین
حکومت کا ہدف جی ڈی پی گروتھ میں 8 سے 9فیصد اضافہ کرنا ہے،مشیر خزانہ

حکومت کا ہدف جی ڈی پی گروتھ میں 8 سے 9فیصد اضافہ کرنا ہے،مشیر خزانہ

کراچی (13جنوری، 2018)مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہاہے کہ ہمارا ہدف ملک کے جی ڈی پی گروتھ میں 8 سے 9فیصد اضافہ کرنا ہے۔

آل پاکستان بلڈرز ایسوسی ایشن آباد کی تقریب سے مشیر خزانہ  مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کا فرض ہے۔

مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ جی ڈی پی میں اضافے سے ٹیکس کی شرح میں بھی ازخود اضافہ ہو جاتا ہے۔انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور سے تعطل کا شکار ایکسپورٹر ریفنڈ تاجروں کو 15 فروری تک ادا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن کے حوالے سے کام جاری ہے، ایمنسٹی اسکیم متعارف کرا کر بزنس کمیونٹی کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ٹیکسیشن کے حوالے سے اگر کوئی کام کرنا ہوا تو آباد کو اعتماد میں لے کر کرینگے۔ان کاکہناتھا کہ نیا کوئی ٹیکس نافذ نہیں کر رہے ہیں ۔

انھوں نے آگاہ کیا کہ حکومت انفرادی طور پر ٹیکس کے ریٹ میں کمی کرے گی،حکومت کی مقررہ مدت کے خاتمے میں صرف 5ماہ رہ گئے ہیں اوراس قلیل وقت میں کچھ بڑے کام کرنے کا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان میں 6 ماہ میں 2 لاکھ 39 ہزار گاڑیاں فروخت

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top