تازہ ترین
حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں، صدر مملکت

حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد:(19 دسمبر 2018) صدر مملکت صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اجتماعی سماجی ذمہ داری ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں طلباء کے لیے سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اچھے معاشروں میں بچوں کی تعلیم و تربیت اہمیت رکھتی ہے۔ ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی۔ تعلیم کا فروغ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن کاوشیں کر رہی ہے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم بحیثیت قوم ہمارے لیے کامیابی کے اصول ہیں۔ طلباء محنت کر کے تمام شعبوں میں آگے بڑھیں۔ والدین اور اساتذہ بچوں کو صبر و تحمل اور افہام و تفہیم کی تربیت بھی دیں۔

نوجوان اپنی بھر پور صلاحیتوں سے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔ ثابت کریں کہ ہم محنتی قوم ہیں اور عالمی برادری میں عظمت بحال کریں۔ نبی ﷺ نے خواتین کو جو حقوق دیئے انہیں یقینی بنائیں گے۔ وراثت میں خواتین کو حقوق دیکر ہی برابر کا شہری بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے موثر نظام فراہم کررہے ہیں، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top