تازہ ترین
حکومت ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ہارون اختر

حکومت ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ہارون اختر

اسلام آباد (21فروری، 2018)محاصل کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کے فروغ کی غرض سے آئندہ برسوں کیلئے سرمایہ کار اور تاجر دوست بجٹ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرژیاؤہونگ یانگ سے گفتگو کر رہے تھے۔ہارون اختر نے کہا کہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مشیر کاکہناتھا تکہ حکومت معیشت کو درپیش تمام بڑے مسائل کے حل کے لئے بجٹ کی تیاری کی غرض سے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

ہارون اختر نے کہا حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس کو 35 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کر دیا ہے اور برآمدات میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرژیاؤہانگ یانگ کا اس موقع پر کہناتھا کہ گذشتہ چار برس کے دوران پاکستان کی معیشت کی کارکردگی کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز

پاکستان کاکینیڈا سے ٹیکسٹائل مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top