تازہ ترین
حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

حافظ آباد:(11 جنوری 2019) حافظ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری وکیل جاں بحق ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آ باد کے کسوکی روڈ پر سول کورٹس میں تعینات سرکاری وکیل نائلہ امجد علی الصبح اپنے گھر سے ورزش کیلئے جم جانے کے لئے باہر نکلیں تو نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نائلہ امجد کو قتل کردیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top