تازہ ترین
حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

لندن: (14 دسمبر 2017) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور منتخب حکومت کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہوگی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے ملک میں جمہوریت کے غیرمستحکم ہونےکے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات مستحکم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اپنا دباؤ ہے، لیکن حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کےحالات بہتر ہیں، حکومت اپنا ستر فیصد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے اور جلد ہی تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں طرف سے کھینچا تانی ہورہی ہے، لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایک گریٹر پلان بنتا نظر آ رہا ہے لگتا نہیں ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کے لیئے اچھا نہیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حالات دو ہزار دو سے زیادہ خراب ہیں، ایک جماعت کے سوا سب کی خواہش ہے کہ حکومت مدت پوری کرے۔ میری دعا اور خواہش ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف کو پروٹوکول نہیں سیکورٹی دی جارہی ہے، ایاز صادق

لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق

Comments are closed.

Scroll To Top