تازہ ترین
گوجرہ:خودی سوزی کرنے والا شخص دم توڑگیا

گوجرہ:خودی سوزی کرنے والا شخص دم توڑگیا

گوجرہ (24نومبر، 2017،نمائندہ ابتک نیوز خادم حسین گل)گوجرہ کے تھانے میں خود کو آگ لگانے والا شخص الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء نے واقعے کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرایاہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

تھانہ سٹی گوجرہ میں فراڈ کا مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج ہونے کے خلاف خود کو آگ لگانے والا وسیم عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ الائیڈ وسیم کے خلاف تھانہ سٹی میں جعلسازی کا مقدمہ درج تھا ۔

جھوٹے مقدمے سے دلبرداشتہ ہو کر وسیم نے 2روز قبل پولیس کی حراست میں ہی پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی تھی .تھانے میں خود سوزی کرنے والے شخص کے معاملے پر ورثا نے پولیس کو ہی معاملے کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

متوفی کے ورثاء کے مطابق سرکل ڈی ایس پی اور ڈی پی او عثمان اکرم گوندل، وسیم کو دھمکیاں دیتے رہے جس پر اس نے خود کشی کی، معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل آبادٹریفک حادثات: ایک جاں بحق،4 خواتین سمیت7 افراد زخمی

ایم اے جناح روڈ پر بس کی ٹکرسے 6 سالہ بچی جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top