تازہ ترین
گلگت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

گلگت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

گلگت: (11 اگست،2018) گلگت میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گلگت کے نواحی گاؤں گارگاہ جوت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے،ہلاک دہشتگرد دیامر میں اسکولوں پر حملے میں ملوث تھے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔یاد رہے کہ تین اگست کو گلگت بلتستان میں تعلیم دشمن عناصر نے گھناؤنا فعل کا ارتکاب کرتے ہوئے 12 گرلز اسکولوں کو جلادیا تھا۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے زیر تعمیر اسکولوں کو آگ لگا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی پر شرپسند عناصر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ، پولیس اور تعلیمی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں تعلیمی ماحول کو محفوظ اور ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی کے خلاف دیامر کے صدیق اکبر چوک پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسے بچوں کے روشن مستقبل پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چلاس اور دیامر میں 12 گرلز اسکول تباہ کردئیے گئے

عمران خان سے جاپانی سفیر کی ملاقات، نو منتخب حکومت کیساتھ تعاون کی یقین دہانی

Comments are closed.

Scroll To Top