تازہ ترین
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

گلگت بلتستان:(06 دسمبر 2018) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے ۔ شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سردی نے اپنے قدم جمالئے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہےگلگت بلتستان کے ضلع نگر ،ہنزہ اور غذر کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد بالائی علاقوں کا شہری علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

اسکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں۔اسکردو میں کم سے کم سے درجہ حرات منفی آٹھ جبکہ زیادہ سے زیادہ منفی چار ریکارڈ کیا گیا جبکہ جبہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی تیرہ تک جا پہنچا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے مزید سردی کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم بھی خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شہر قائد میں صبح سویرے ہلکی دھند اور خنکی

کراچی: مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج

Comments are closed.

Scroll To Top