تازہ ترین
خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے والے گزین مری کوئٹہ ایئر پورٹ پر گرفتار

خود ساختہ جلاوطنی ختم کرنے والے گزین مری کوئٹہ ایئر پورٹ پر گرفتار

کوئٹہ: (22ستمبر،2017) اٹھارہ سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے کوئٹہ پہنچنے والے نوابزادہ گزین مری کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، نواب خیر بخش مری کے بیٹے پر جسٹس نواز مری کو قتل کرنے سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے بیٹے نوابزادہ گزین مری آج اٹھارہ سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچے ،تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں ائیر پورٹ سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گزین مری کو جسٹس نواز مری قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گزین مری کے وکیل کا کہنا ہے کہ میرے موکل کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت لی جا چکی تھی لیکن اس کے باوجود کوئٹہ پولیس نے گزین مری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوابزادہ گزین مری نے اعلان کیا تھا کہ وہ وطن واپس آ رہے ہیں اور انہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی سے ریلیف مانگا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق گزین مری اپنے خلاف بننے والے مقدمات کا عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

نوابزادہ گزین مری نے کا کہنا تھا کہ وہ کرائے کے قاتل کے طور پر کام نہیں کر سکتے، مجھ سے کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، میں اپنے ساتھ نہ کوئی فورس لارہاہوں اور نہ ہی نیٹو کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آرہاہوں، مجھے بلوچستان کے لوگوں کے مفادات عزیز ہیں ، جس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگا۔گزین مری کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں زیادتیاں ہوتی رہی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ممالک میں بیٹھ کر آزاد بلوچستان کے پوسٹر لگاکرکیا مقاصد حاصل کئے گئے اوراس سے بلوچستان کے عوام کو کیا فائدہ حاصل ہوگا اس کی تفصیلات سے فی الحال آگاہ نہیں ہوں بلوچستان کے عوام کی کوئی خدمت کی جائے لیکن یہ فیشن بن چکا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر مخالفت میں بیانات دو اور پیسے کماؤ اصل خدمت بلوچستان میں بیٹھ کر اپنے لوگوں کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ نوابزادہ گزین مری مشرف دور میں دبئی چلے گئے تھے اور ان پر تیرہ سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس نواز مری کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہیں ، جسٹس نواز مری کو سات جنوری سن دوہزار میں کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

جسٹس نواز مری کے قتل کے الزام میں گزین مری، حربیار مری اور دیگر کو نامزد کیا گیا تھا جبکہ گزین مری کے والد نواب خیر بخش مری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب صوبائی وزیرداخلہ میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوابزادہ گزین مری کی واپسی ڈیل کےنتیجےمیں نہیں ہوئی، انہیں عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے

ڈیرہ بگٹی:5 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ: فراری کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top