تازہ ترین
جرمن سفیر پاکستان پوسٹ آفس کی کارکردگی سے متاثر

جرمن سفیر پاکستان پوسٹ آفس کی کارکردگی سے متاثر

اسلام آباد:(22 جنوری 2019) جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان پوسٹ آفس کی بدلتی ہوئی کارکردگی سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ برلن میں موجود اہلہ خانے کو تحفے اور خطوط بھی روانہ کیے۔

جرمن کے سفیرمارٹن کوبلرنے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پرتعریف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے اورنہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔

جرمن سفیرنے ڈاک خانے پرعمدہ سہولیات اوردوستانہ ملازمین فراہم کرنے پروفاقی وزیرمراد سعید کی تعریف کی اورشکریہ بھی ادا کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top