تازہ ترین
کراچی: کارخانے میں گیس بھرجانے سے تین مزدور جاں بحق

کراچی: کارخانے میں گیس بھرجانے سے تین مزدور جاں بحق

کراچی: (10 دسمبر 2018) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے کارخانے میں گیس بھر جانے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع کارخانے میں گیس بھر جانے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سترہ سالہ محمد رضاء ، بائیس سالہ رضوان اور ارسلان ولد محمداضغر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

راجن پور: تیز رفتار بس کو حادثہ، 4جاں بحق، 15زخمی

کراچی: نیو کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top