تازہ ترین
گوجرانوالہ: سلینڈر لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی، 10 سالہ بچی زخمی

گوجرانوالہ: سلینڈر لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی، 10 سالہ بچی زخمی

گوجرانوالہ: (16 جولائی 2017) عزیز کالونی میں گیس لیکیج کے باعث گھر کے کچن میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 10 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں عزیز کالونی میں واقع ایک گھر کے کچن میں سلنڈر لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے کچن میں موجود 10 سالہ سعدیہ جھلس گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ بچی کا جسم 40 فیصد جھلس گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اوکاڑہ: نہر میں نہاتے ہوئے 4بچے ڈوب گئے

جھنگ اور مٹیاری میں آئل ٹینکر الٹنے کے 3 حادثات

 

Comments are closed.

Scroll To Top