تازہ ترین
مدھیہ پردیش میں بے جی پی کے امیدوارکو جوتوں کا ہار پہنادیاگیا

مدھیہ پردیش میں بے جی پی کے امیدوارکو جوتوں کا ہار پہنادیاگیا

بھوپال(9 جنوری 2018)بھارتیاجنتاپارٹی کی پورے بھارت میں ہرجگہ خوب ذلت ہورہی ہے، مدھیہ پردیش میں پارٹی کاامیدوار ووٹ مانگنے کیلئےنکلاتوغصےمیں بھرے شخص نے جوتوں کا ہار پہنا کر بتا دیا کہ سب اس پارٹی سے کتنا تنگ ہیں ۔

بھارتیا جنتا پارٹی کے امیدوار بھرم سے تو نکلے تھے لیکن سارا کا سارا مزا اس وقت کرکرا ہوگیا ۔جب موصوف کے گلے میں ضعیف شخص نے جوتوں کا ہارڈال دیا ۔

باباجی کاکہنا تھا کہ ووٹ مانگنے تو بی جے پی کے امیدوارآجاتے ہیں اور پھرانتخابات کے بعد ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔

غصے کااظہارکرنےو الے نے بتایا علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، بنیادی سہولتوں سے محروم علاقے کی صورتحال پر پارٹی کے مقامی لوگوں سے لاکھ منتیں کیں لیکن مسئلے کے حل لیے کوئی نہیں آتا۔ جبھی انہوں نے سبق سکھانے کے لیے جوتوں کا ہارپہنایا۔بی جے پی کا امیدوار شرم سے پانی پانی ہوگیا لیکن غصے میں بھرے مجمعے کو دیکھ کر اتنی ہمت نہ ہوئی کہ جوتوں کا ہار گلے سے اتار سکے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top