تازہ ترین
بلوچستان میں کل سے بارش کے نئے سسٹم کی انٹری کا امکان

بلوچستان میں کل سے بارش کے نئے سسٹم کی انٹری کا امکان

کراچی:(11 فروری 2019) صوبہ بلوچستان میں کل سے بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ آج سے شہر قائد میں ایک بار پھر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق کل سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہوگاجس سے صوبے کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے جن اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، ان میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، بوشکی، چاغی، سبی، زیارت، ہرنائی،کوہلو، قلات، خضدار، خاران، واشک، آواران اور لسبیلہ شامل ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں ایک بار پھر آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ آج کراچی کا درجہ حرارت گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،آج سب سے کم درجہ حرارت استور منفی بارہ ، کالام، اسکردو منفی گیارہ ، بگروٹ منفی آٹھ ،گوپس منفی چھ، مالم جبہ، ہنزہ، دیر، راولاکوٹ منفی چار،مری ، دروش،کاکول ،میر کھانی،منفی تین ، چترال منفی دو ، پارہ چنار،کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top