تازہ ترین
فرانسیسی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

فرانسیسی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: (14ستمبر 2018) وزیر اعظم عمران خان کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فون کرکے دو طرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیااورانتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی ،وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پرانہیں مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے فرانس کے صدر کو علاقائی صورتحال خصوصاً افغان تنازع کے پُرامن حل کی اہمیت اوربھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں بھی بتایا،انہوں نے تنازعہ جموں وکشمیرسمیت تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات پھر شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔وزیراعظم عمران خان نے نے بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسامنا کرنے والے کشمیریوں کی مشکلات کاحوالہ دیا اور عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ کشمیری عوام کی مشکلات میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ایمانویل میکرون نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس ناسور سے نمٹنے میں اس کی جانب سے اد ا کی جانے والی بھاری قیمت کااعتراف کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرمفید،کثیرجہتی اور طویل مدت شراکت داری میں تبدیل کرکے مزیدمضبوط بنانے پرزوردیا، وزیراعظم نے پاکستان میں بڑی تعدادمیں فرانسیسی کمپنیوں کی موجودگی کو سراہتے ہوئے فرانس کی مزید کمپنیوں کوملک میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔فرانس کے صدر نے پاکستان کے ساتھ توانائی ،آبی وسائل کے انتظام ،تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور عالمی سطح پرباہمی دلچسپی کے امورپرملکر کام کرنے کی خواہش کااظہار کیا۔

 

یہ بھی پڑھیے

سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون

برطانوی وزیراعظم کا نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلی فون، نیک تمناؤں کا اظہار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top