تازہ ترین
وادی نیلم  میں لینڈ سلائڈنگ ، 4 مکانات تباہ

وادی نیلم میں لینڈ سلائڈنگ ، 4 مکانات تباہ

مظفر آباد:(14 مارچ 2019) وادی نیلم میں لینڈ سلائڈنگ سے چارمکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لیسوا بیلہ میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان مکانات میں موجود قیمتی سامان تباہ ہو گیا،مویشی بھی ہلاک ہو گئے جبکہ مکینوں کو مقامی افراد نے باحفاظت نکال لیا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور استور میں گذشتہ روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top