تازہ ترین
جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جامعہ پنجاب کے سابق وائس چانسلر کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور:(12اکتوبر، 2018) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان نیب کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کی،اس موقع پر سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے مجاہد کامران اور دیگر ملزمان کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو نیب کے حوالے کر دیا ۔

واضح رہے کہ گیارہ اکتوبر کو قومی احتساب بیورو نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو حراست میں لیا تھا، ڈاکٹر مجاہد کامران کو نیب کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ ان پر غبن اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے آج نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا۔

 پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پر 550 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا الزام ہے،گذشتہ پیشی پر انہیں نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا تھا جس کا وہ جواب نہیں دے پائے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہو گیا

چونیاں: پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top