تازہ ترین
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

لاہور: (11 اکتوبر 2018) سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ ان کا کہناہے کہ کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ کے علاوہ اب کوئی ٹیسٹ میچز نہیں دیکھتا۔ براڈ کاسٹر کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔

سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کی تجویزپیش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز اورٹیم انتظامیہ کےعلاوہ کوئی ٹیسٹ میچز نہیں دیکھتا۔ براڈ کاسٹر کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہی وقت ہے کہ آئی سی سی طویل فارمیٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کر لینا چاہئے اور اسے فیوچر ٹور پروگرام سے نکال دینا چاہئے۔ جو ملک ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں وہ باہمی مشاورت سے طے کرکے کھیل لیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ دبئی میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ خالی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ صرف پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کےلیے موجود ہے۔ اب شائقین کے پاس کئی دن تک بورمیچز کو دیکھنے کاوقت نہیں ہے۔ اس وقت بے تحاشہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلی جارہی ہیں۔ جس کے بعد پرستار ٹیسٹ میچز کے لیے کیوں اسٹیڈیم جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

لنچ کے وقفے پر آسٹریلیا کو جیت کیلئے 247 رنز، پاکستان کو 7وکٹیں درکار

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کو جیت کیلئے 326 رنز جبکہ پاکستان کو 7 وکٹیں درکار

Comments are closed.

Scroll To Top