تازہ ترین
وزیرخارجہ اور دفتر خارجہ کی بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت

وزیرخارجہ اور دفتر خارجہ کی بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت

اسلام آباد: (13 جنوری 2018) وزیرخارجہ خواجہ آصف نےکہاہےکہ بھارتی جنرل کا بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارت کی یہی خواہش ہےتوآزمالےشک دورکردیں گے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نےکہا ہےکہ بھارتی جنرل کا بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ایسے بیانات بھارتی چیف کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو کوئی شک ہے توآزما لے شک دورکردیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےکہاہےکہ بھارتی چیف کابیان سازشی ذہنیت کاعکاس ہے۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی آرمی چیف کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور دھمکیوں سے لبریز قراردیا۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نےٹوئٹ کیا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ غلط اندازوں کی بنیاد پرکسی مہم جوئی سےپرہیزکیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے، آئی ایس پی آر

 

افغانستان میں خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی پاکستان دشمنی، پاکستانیوں کا اغوا اور تشدد

Comments are closed.

Scroll To Top