تازہ ترین
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد:(07ستمبر،2017) سرکاری شعبے میں ترسیلات آنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیاہے۔۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 33 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہواہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ممالک سے سرکاری شعبے میں ترسیلات آنے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 33 کروڑ 80لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 68 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اس دوران کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5ارب 70 کروڑ 57لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20ارب 38کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

 

 

یہ بھی پڑھیے:

 

سی این جی کی قیمتوں میں کمی ہونے والی ہے، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن

Comments are closed.

Scroll To Top