تازہ ترین
کراچی: مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت، ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ

کراچی: مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت، ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ

کراچی: (19 دسمبر 2018) سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں مضر صحت کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا معاملہ۔ عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 22 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کے معاملے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ملزم عدنان نے عدالت میں بیان دیا کہ وقوعہ والے روز میری اس ہوٹل میں ڈیوٹی نہیں تھی میں وہاں موجود ہی نہیں تھا۔ ملزم عامر شیخ نے کہا میں ایری زونا کی سسٹر کمپنی اسٹریم ٹریڈنگ کا منیجر ہوں میرا اس وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ میں 10نومبر کو زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 22 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاپتہ افراد کیس: سیکرٹری داخلہ سندھ فوری طور پر عدالت طلب

Comments are closed.

Scroll To Top