تازہ ترین
خانیوال ملتان موٹر وے بند، حد نگاہ صفر سے 25میٹر رہ گئی

خانیوال ملتان موٹر وے بند، حد نگاہ صفر سے 25میٹر رہ گئی

لاہور: (16 دسمبر 2018) قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج برقرار۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث خانیوال ملتان موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلے بند کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر رات گئے سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور اور خانیوال شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ حد نگاہ صفر سے پچیس میٹر ہونے کی وجہ سے خانیوال ملتان موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نےگاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کی قومی شاہراہوں پر شدید دھند کا راج

آئندہ چند روز میں پنجاب کے بعض شہروں میں شدید دھند کا امکان

Comments are closed.

Scroll To Top