تازہ ترین
افغانستان میں 8 پاکستانیوں کا بہیمانہ قتل پر دفترخارجہ کی شدید مذمت

افغانستان میں 8 پاکستانیوں کا بہیمانہ قتل پر دفترخارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد:(12 مارچ 2019) پاکستان نے افغان صوبے پکتیکا میں آٹھ بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کے صوبے صوبے پکتیکا میں آٹھ بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ افغان صوبے پکتیکا میں آٹھ پاکستانیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ صوبہ پکتیا کے شہر برمل کے گاؤں زخہ میں نو مارچ کو پیش آیا جہاں افغان فورسز نے آٹھ پاکستانیوں کو گھروں سے باہر نکال کر فائرنگ کی، تمام پاکستانیوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جو سفر کیلئے پاکستانی شناختی کارڈ استعمال کرتے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top