تازہ ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

اسلام آباد: (15 ستمبر 2018) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی کا وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر افغانستان روانہ ہوئے،شاہ محمود قریشی کا دورہ افغانستان بطور وزیر خارجہ انکا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو وہ اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اپنے ایک روزہ دورہ کابل میں شاہ محمود قریشی افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں ملاقات کریں گے،شاہ محمود قریشی ساڑھے بارہ بجے کے قریب اپنے ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات کریں گے،جس کے بعد افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ان ملاقات دو بجے کے قریب ہو گی۔اس کے علاوہ مذاکرات میں دوطرفہ تجارتی امور اور افغانستان پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ اسٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی مذاکرات میں جلال آباد قونصل خانے کی بندش کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا، جبکہ سرحد پار دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے جس دوران خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور افغان مسئلے کے مستقل حل پر بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ 03 ستمبر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھرپورعزم کااعاد ہ کیا گیاتھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی نے فون کیا، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات چیت کے دوران اپنے ہم منصب کو کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے کوشاں بھی ہے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان پاکستان امن طریقہ کار کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ ٹیلی فونگ گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے افغان ہم منصب کے درمیان جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی صورتحال جلد بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ہر مسئلہ افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولڈرٹی ۔ اے پی اے پی پی ایس فورم پر حل کرنے پر زور دیا، ٹیلی فونک گفتگو میں افغان وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو شاہ محمود قریشی نے قبول کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود کی شہید کیپٹن عمر زیب کے گھر آمد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top