تازہ ترین
پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد

پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد

اسلام آباد: (17 فروری 2019) بھارتی ترجمان وزارت خارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سفارت کاروں کو بریفنگ پر بیان دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی ترجمان وزارت خارجہ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

بھارتی ترجمان وزارت خارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سفارت کاروں کو بریفنگ پر بیان دیا جس پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے غیر ملکی سفیروں کو پلوامہ واقعے سے متعلق پاکستانی موقف پر بریفنگ دی. پاکستان نے عدم تحقیقات و شواہد پر مبنی بھارتی الزامات مسترد کیے ہیں. بلاجواز پاکستان پر الزامات بھارت کی ماضی کی روش ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جیش محمد 2002ء سے پاکستان میں کالعدم تنظیم ہے۔ پاکستان جیش محمد پر پابندیاں پر سختی سے کاربند ہے۔ جیش محمد کی ذمہ داری قبول کرنے کے بیان اور ویڈیو کو لے کر بھارت نے یکطرفہ بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے سوشل میڈیا پر آنے والی غیر مصدقہ ویڈیو کو سچ مان لیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top