تازہ ترین
وزیر خارجہ کا چین ایران اور ترکی کا دورہ کامیاب رہا، ترجمان دفتر خارجہ

وزیر خارجہ کا چین ایران اور ترکی کا دورہ کامیاب رہا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (14 ستمبر 2017)پاکستان کا کہنا ہے کہ ترکی ، ایران اور چین مسئلہ افغانستان کا پرامن چاہتے ہیں،انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حل کے لئے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ وزیر خارجہ کے تینوں ممالک کے حالیہ دورے کامیاب رہے ، ایران ، چین اور ترکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ، ان ممالک کی قیادت میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کہ پاکستان پر الزامات سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان دوروں میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی بات ہوئی، تمام ممالک کیساتھ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان کی افغانستان سے متعلق کوششوں کو سراہا گیا، پاکستان کی قربانیوں کو تینوں ممالک نے تسلیم کیا۔نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کروا رہے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک 12 صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت سے صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت ورکنگ بائونڈری پرشہری آبادی کو بلاوجہ نشانہ بنارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی کارروائیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

میانمار کے سفیر دفتر خارجہ طلب: احتجاجی مراسلہ حوالے کیا

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

Comments are closed.

Scroll To Top