تازہ ترین
پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو گوگل کا خراج عقیدت

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو گوگل کا خراج عقیدت

کراچی: (17 جنوری 2019) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبدالحفیظ کاردار کو ان کی چورانوے ویں سالگرہ کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

عبدالحفیظ کاردار سترہ جنوری انیس سو پچیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہیں پاکستان کرکٹ کے بانی کے طور پر بھی یاد کیاجاتاہے۔ عبدالحفیظ کاردار نہ صرف پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے بلکہ ان کا شمار ان تین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ ان کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں میں عامر الہیٰ اور گل محمد شامل ہیں۔

کاردار نے تیئیس ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی، عبدالحفیظ کاردار انیس سو باہتر سے انیس سو ستتر تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ چیئرمین سلیکٹرز کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ عبدالحفیظ کاردار نے سوئٹزرلینڈ میں بطور پاکستانی سفیر بھی خدمات انجام دیں۔ اکیس اپریل انیس سو چھیانوے کو اکہتر برس کی عمر میں عبدالحفیظ کاردار اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top