تازہ ترین
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

اسلام آباد : (07 اپریل 2018) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز نے کامیاب لینڈنگ کرلی ہے، اس موقع پر پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان پہلی آزمائشی پرواز میں موجود تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے قومی ایئر لائن کے ایئربس طیارہ نے بینظیر ایئر پورٹ اسلام آباد سے سے اڑان بھری تھی، پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان پہلی آزمائشی پرواز میں موجود تھے، انھوں نے نیو ایئر پورٹ پر آپریشن کا جائزہ لیا۔ نیا ہوائی اڈہ 19 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جہاں پندرہ طیاروں کی پارکنگ سمیت دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اترنے کی تمام ترسہولیات موجود ہیں ،ہوائی اڈہ پروازوں کے اترنے اور مسافروں کی سفری سہولیات کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے ۔نئے ائیرپورٹ کے2 رن وے ہیں اور ہرایک کی لمبائی ساڑھے تین کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کہ دس سال کے طویل عرصے میں 90 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اسلام آباد کے نئے وسیع وعریض بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح رواں ماہ 20 اپریل کووزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کرنیوالے پہلےاپنا ٹیکس بتائیں، وزیراعظم

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں نئے ٹھیکے کی منظوری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top