تازہ ترین
پہلا عالمی فلم فیسٹول مارچ میں منعقد ہوگا

پہلا عالمی فلم فیسٹول مارچ میں منعقد ہوگا

کراچی(12جنوری، 2018) رواں سال مارچ میں پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

عالمی فلم فیسٹول کااعلان کراچی فلم سوسائٹی کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیاگیا جس میں سوسائٹی کی صدر سلطانہ صدیقی اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین سمیت کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹول 29 مارچ سے یکم اپریل  تک جاری رہے گا۔ فلم فیسٹول میں مختلف کیٹیگریز کی فیچر فلمیں ، دستاویزی فلمیں اور مختصر دورانیے کی فلمیں دکھائی جائینگی۔

فلم فیسٹول کے حوالے سے ڈائریکٹر فلم فیسٹول ابرار الحسن نے بتایا فیسٹول میں شرکت کے لیے 43 ممالک سے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور اس بارے میں تفصیلات فیسٹول کی ویب سائٹ پر رواں ماں کے آخر میں جاری کی جائیں گی.

یہ بھی پڑھیے:

امریکی صدورکےگرد گھومتی ہالی وڈ فلم دی پوسٹ کا یورپیئن پریمیئر

فلم اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف دی مارخور کا ٹریلر جاری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top