تازہ ترین
پہلی الیکٹرک ہیوی موٹرسائیکل نمائش کے لیے پیش

پہلی الیکٹرک ہیوی موٹرسائیکل نمائش کے لیے پیش

لاس ویگاس:(10 جنوری 2019) لاس ویگاس میں دنیا کی پہلی الیکٹرک ہیوی موٹر سائیکل نمائش کے لیے پیش کی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں ٹیک ایکسپو کے دوران پہلی الیکٹرک ہیوی موٹر سائیکل کو پیش کیا گیا۔ موٹر سائیکل کی برق رفتاری اور تیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جس سکتا ہے کہ یہ تین اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا سے باتیں کرتی ہے۔

ہیوی بائیکس کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ۔دیناکی پہلی الیکٹرک ہیوی موٹرسائیکل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جو اسمارٹ فون سے اٹیچ ہوسکتی ہے اور یہی نہیں اس کی رفتار کی آخری حد ایک سو دس میل فی گھنٹہ ہے۔

ہیوی الیکٹر موٹرسائیکل کی قم انتیس ہزار سات سو ننانوے ڈالرز رکھی گئی ہے۔ امریکا ، کینیڈا اور یورپی ملکوں میں یہ جدید انداز کی موٹر بائیک اسی سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top