تازہ ترین
سستے کرائے والی ائرلائن پہلی بار لندن سے بیونس آئرس کے لیے روانہ ہوگی

سستے کرائے والی ائرلائن پہلی بار لندن سے بیونس آئرس کے لیے روانہ ہوگی

لندن (14فروری، 2018)سستے کرایوں والی ائرلائن آج پہلی پر لندن سے جنوبی امریکی شہر کےلیے روانہ ہوگی۔

نورویجین ائرشٹل کا یکطرفہ کرایہ لندن سے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کا 259پاؤنڈ ہے اور اس پرواز کا دورانیہ 14گھنٹے ہیں۔

پرواز کی نشستیں آرام دہ جبکہ کھانے اور سامان کے پیسے الگ سے دینے ہوتے ہیں تاہم طیارے کے اندر کوئی تزئین آرائش کا انداز نہیں ہے۔یہ طیارے چھوٹے سفر کے لیے بہت مقبول ہیں تاہم ان کی پروازیں براعظموں کے درمیان بڑھتی جارہی ہیں۔

کم قیمت ائرلائنیں  نورویجین، واؤ اور پریمیرابحیرہ اٹلانٹک پر برٹش ہائی ویز ،ائر فرانس اور کےایل ایم پر سبقت حاصل کررہی ہیں۔

نورویجین ائرلائن نے اپنے سب سونک طیارے سے بحیرہ اٹلانٹک پر برٹش ائر ویز کا تیزتر فلائٹ کا ریکارڈ توڑا ہے جب اس نے جان ایف کینیڈی ائرپورٹ نیویارک سے لندن کے گیٹوک ائرپورٹ کاسفر 5گھنٹےاور 13منٹ میں طے کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ملک میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

Comments are closed.

Scroll To Top