تازہ ترین
ترکی کے اسپتال میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق

ترکی کے اسپتال میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق

 

ترکی کے دارلحکومت انقرہ کے اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کا گرفتار کرلیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقع ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں پیش آیا۔میڈیکل اسٹور میں کام کرنے والے انور نے جھگڑے پر پستول نکالا اور اپنے چار ساتھیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے تین افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔اور چوتھا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

Comments are closed.

Scroll To Top