تازہ ترین
لاہور: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

لاہور: ٹرک میں آگ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

لاہور: (8 جنوری 2018) لاہور کے علاقے گلبرگ میں مشروب ساز کمپنی کے ٹرک میں آگ لگنے کے باعث ٹرک ڈرایئور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔

لاہور میں گورومانگٹ روڈ پر مشروب ساز کمپنی کے ٹرک میں سامان لوڈ کیا جارہا تھا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور ٹرک میں ہی سویا ہواتھا کہ اس دوران اچانک ٹرک میں وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ڈرائیور کو نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ اطلاع ملنے پرریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ٹرک میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوجرانوالہ: گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے 4 افراد زخمی

گھوٹکی:گھرمیں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top