تازہ ترین
کلفٹن میں کار پینٹنگ ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی

کلفٹن میں کار پینٹنگ ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی:(10 فروری 2019)کراچی کے علاقے کلفٹن میں کار پینٹنگ ورکشاپ میں آگ لگنے کے باعث تین دوکانیں اور دو موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کلفٹن بلاک ٹو بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی مزید دو دوکانوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر فائر بریگئیڈ طلب کرکے امدادی کاموں کی ازخود نگرانی کی، جہاں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی زائد کوشش سے آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کار پینٹنگ کے ورکشاپ میں لگی جس نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا،آگ لگنے سے3 دکانوں اور دو موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام کمرشل دکانیں اور ورکشاپس جو رہائشی گھروں کے نیچے قائم ہے انہیں جلد از جلد وہاں سے منتقل کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top