تازہ ترین
لاہور : سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور : سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

لاہور : (17 مارچ 2018) لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن جے بلاک میں مکان کے سرونٹ کوارٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سرونٹ کوارٹر میں رہائش پزیر چار افراد آگ کی نذر ہوئے، چودہ منٹ کے دورانیے میں لگنے والی آگ میں میاں،بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

مرنے والوں میں تیس سالہ صبا، پینتیس سالہ سرفراز،چار سالہ بیٹی آمنہ اور دو سالہ شیرو شامل ہیں، سرفراز اور اس کی بیوی شاہد نامی شخص کےگھر میں کام کرتے تھے

ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے کے پندرہ منٹ بعد ہی موقع پر پہنچے لیکن ان کے آنے سے پہلے ہی آگ بجھ چکی تھی، ذرائع کے مطابق گھر کا دروازہ کھلا ہونے،لاشیں زمین پر پڑی ہونے اور آگ چودہ منٹ میں بجھ جانے سے واقعہ مشکوک ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں جوتا بنانے والے فیکٹری میں آتشزدگی، 5 مزدورجھلس گئے

قلعہ سیف اللہ: گھر میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top