تازہ ترین
اداکارہ میرا نے گھر پر قبضہ کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

اداکارہ میرا نے گھر پر قبضہ کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

لاہور: (20 اکتوبر 2018) اسکینڈل کوئین میرا نے ڈیفنس میں گھر پر قبضہ کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے سول عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قانونی طور پر وہ گھر کی مالکن ہیں۔

سول عدالت لاہور میں اداکارہ میرا کی جانب سے گھر پر قبضہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس میں موجود گھر ان کی ذاتی ملکیت ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ تسلیم کوثر کو تمام رقم ادا کر چکی ہیں۔ تسلیم کوثر نے بلیک میل کرنے کے لئے عدالت میں کیس دائر کیا ہے۔ اداکارہ میرا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت گھر پر قبضہ کرنے کی درخواست مسترد کرے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔ لاہور کے رہائشی تسلیم کوثر نے اداکارہ میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری؟

لوک ورثہ آئندہ ماہ دو روزہ لوک میلہ منعقد کرے گا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top