تازہ ترین
منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل

منا بھائی ایم بی بی ایس کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل

ممبئی:(10 جنوری 2019) بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی جوڑی منا بھائی اور سرکٹ پھر سے لوٹ پوٹ کرنے کے لیے کمر کس چکے ہیں ۔ کامیڈی سیریز منا بھائی ایم بی بی ایس کے تیسرے پارٹ کو اسی سال مکمل کیا جارہا ہے۔

بالی ووڈاداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی ہنستی مسکراتی فلم کا پہلا حصہ 2003ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

فلم کا دوسرا سیکوئل 2006ء میں آیا جس نے پہلی فلم سے زیادہ کامیابی حاصل کی ۔ جس کے بعد فلم کے پروڈیوسر نے تیسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔

فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑہ نے فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے تیسرے حصے پر کام کرنا شروع کردیا ہے جسے اسی سال مکمل کیا جائے گا اور اس فلم میں پہلے سے زیادہ چٹ پٹا مصالحہ ہوگا جسے دیکھ کر فلم بین پچھے حصوں کو بھول جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top