تازہ ترین
ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم کنگ آف تھیوز کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم کنگ آف تھیوز کا ٹریلر جاری

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(18 دسمبر 2018)ہالی ووڈ کی کرائم ڈرامہ فلم کنگ آف تھیوز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیمز مارش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2015ء میں پیش آنے والی چوری کی ایک حقیقی واردات پر مبنی ہے جس میں 200ملین پاؤنڈزمالیت کا ہیرا چرانے کیلئے ریٹائرڈ چوروں کا گینگ بن جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مائیکل کین،مائیکل گیمبن،رے ونسٹون،پال وائٹ ہاؤس،کیلی شرلے اور مارتھا ہوو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم آئندہ سال 25 جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی وڈ فلم ونڈر پارک کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہالی وڈ فلم ’’ کلنگ گنتھر‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

Comments are closed.

Scroll To Top