تازہ ترین
فیصل آباد: پندرہ سالہ نوجوان مبینہ زیادتی اور تشدد کے قتل

فیصل آباد: پندرہ سالہ نوجوان مبینہ زیادتی اور تشدد کے قتل

فیصل آباد: (11 جنوری 2018) فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں گزشتہ رات قتل ہونے والے طالب علم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت تشدد اور گلا دبانے سے ہوئی ڈاکٹرز کے مطابق بدفعلی کا پتہ حتمی رپورٹ میں ہی چلے گا۔

فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے گاؤں جھوک کھرلاں میں ایک خالی پلاٹ سے ایک لڑکے کی تشدد زہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت پندرہ سالہ میٹرک کے طالب علم فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔ ورثا کے مطابق فیضان کو مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ مقتول کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے خالی پلاٹ میں پھینک دیا گیا تھا تاہم اصل وجوہات کا پتہ کیا جارہا ہے۔

مقتول کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق موت تشدد اور گلا دبانے سے ہوئی جبکہ بدفعلی کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی اس کا پتا تفصیلی رپورٹ میں ہی چلے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان : مبینہ پولیس مقابلے میں زیادتی کیس کے 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد: پنچائیت کے حکم پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا

Comments are closed.

Scroll To Top