تازہ ترین
نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، مسافر گرفتار

نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، مسافر گرفتار

اسلام آباد:(06 دسمبر 2018) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے جعلی سفری دستاویزات پراٹلی جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاٹلی سے براستہ دوہا قطر جانے والےمسافرکوگرفتارکرلیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ایف آئی اے ذرائع کےمطابق امیگریشن کے عمل کے دوران مسافر علی گوہر کا اٹلی کا رہائشی پرمٹ جعلی نکلا-مسافر علی گوہر کودوہا قطرجانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کر کےگرفتا رکرلیاگیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم علی گوہر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر سے ہے-ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: سعودی عرب جانیوالےمسافر سے كلاشنكوف كی گولیاں برآمد

ملتان، اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Comments are closed.

Scroll To Top