تازہ ترین
ایف آئی اے نے قتل کے مفرور مجرم کو سعودیہ سے گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے قتل کے مفرور مجرم کو سعودیہ سے گرفتار کر لیا

اسلام آباد: (13 مارچ 2019) ایف آئی اے انٹرپول ونگ اور انٹرپول سعودی عرب کی مشترکہ کاوشوں سے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ملک گلریز اکبر کو آج سعودی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم ملک گلریز اکبر کو سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا جسے لے کر انٹرپول سعودی عرب کی ٹیم آج اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچی۔ ملزم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹرپول کی ٹیم نے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزم ملک گلریز 2012 میں ابرار نامی شخص کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جس کے خلاف پنجاب پولیس نے 2018 میں ا یف آئی اے کو درخواست کی تھی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کی کاوشوں سے انٹرپول نے گزشتہ سال ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا۔

گزشتہ ایک سال میں ایف آئی اے انٹرپول ونگ 100 سے زائدمفرور ملزمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر چکا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top