تازہ ترین
نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، وفاقی وزیرخرانہ اسد عمر

نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا، وفاقی وزیرخرانہ اسد عمر

کراچی : (21 اگست 2018) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی عمران خان کے اعلانات کی توثیق کردی کہتے ہیں وزیراعظم کی ترجیحات پر آج سے عمل شروع ہو گیا ہے، ستمبر تک اہم فیصلے کرکے پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔ نیا کراچی بننے تک نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کراچی پہنچے تو پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے استقبال کےلئے ایئرپورٹ چلی آئی۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرخزانہ نے وزیراعظم کے اہم اعلانات کی توثیق بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کرے گی۔ ادارے مضبوط کریں گے اور روزگار بھی دیں گے۔ ایف بی آر کو مستحکم کر کے ٹیکس اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔ چاہتے ہیں کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ترجیحات پر آج سے عمل شروع ہو گیا ہے، ستمبر تک اہم فیصلے کرکے پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس کمیٹی دو ہفتوں میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ عوام کے ساتھ مل کر ملک کو بہتر کی طرف لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے، وزیر خزانہ

اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top